جے پور، 19؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان پولیس نے کل جیسلمیر کے سرحدی علاقے سے ایک مشتبہ پاکستانی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل(خفیہ)یو آر ساہو نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس حراست میں لئے گئے مشتبہ پاکستانی جاسوس نے پوچھ گچھ میں اپنا نام نند و بتایا ہے اور اس کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ اور ویزا ہے لیکن جس ممنوعہ جگہ سے اس شہری کو پکڑا گیا ہے اس مقام پر آنے کا ویزا نہیں ہے اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کی اجازت ہے۔ممنوعہ مقام پر داخل ہونے کے لیے ضلع انتظامیہ کی اجازت لازمی ہے۔پکڑے گئے پاکستانی شہری کو پوچھ گچھ کے لیے جیسلمیر سے جے پور لایا جا رہا ہے۔ساہو نے بتایا کہ مشتبہ پاکستانی جاسوس کے سرحدی علاقوں میں مددگار کی تلاش کی جا رہی ہے، تفصیلی رپورٹ کا ابھی انتظار ہے۔